English
Jabir bin Samurah reported: "The Prophet (ﷺ) used to recite in Fajr with Surah Qaf and similar surahs, and his prayer afterward was light."
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 458a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ نماز ظہر کے فرض کی قرأت میں ہمارے فقہاء احناف کے دو قول ہیں، ایک قول یہ ہے کہ ظہر کی قرأت عصر کی قرأت کی طرح اوساط مفصل سے ہو، منیہ المصلی نے اسی قول کو اختیار کیا ہے اور اس قول کی تائید صدر کی اس حدیث سے ہوتی ہے، جس کے راوی جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ دوسرا قول یہ ہے کہ ظہر کے فرض کی قرأت فجر کے فرض کی طرح طوال مفصل سے ہو، فقہ کے اکثر متون اور درمختار اور ردالمحتار نے بھی اسی کو اختیار کیا ہے اور فتویٰ بھی اسی قول پر ہے، علامہ عینی اور امام ابن الہمام رحمہما اللہ بھی اسی کے قائل ہیں، اس قول کی تائید آگے آنے والی حدیث سے ہوتی ہے جس کو مسلم اور ترمذی نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ (یہ ردالمحتار سے ماخوذ ہے۔)