اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1180
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
میرے حجرہ میں نماز پڑھ رہے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے عبداللہ یا عمر بن ابی سلمہ ؓ
گزرے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ (گزرنے سے روکا) تو وہ رک گئے پھر
زینب بنت ام سلمہ گزر دیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اسی طرح اشارہ فرمایا کہ (ان کو بھی
روکا)، لیکن وہ نہ رکیں، اور آپ کے سامنے سے چلی گئیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ
ہوئے تو فرمایا کہ عورتیں (مردوں پر) غالب ہو کر رہتی ہیں۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 948 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.