اردو
عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں (نماز پڑھ کر) تم
لوگوں کو بتلائے دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز پڑھنا کیسا تھا یہ کہہ کر آپ (نماز کے
لئے) کھڑے ہوئے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو صرف ایک ہی دفعہ (تکبیر تحریمہ کے لئے) اٹھایا پھر
آپ نے (پوری نماز میں) رفع یدین کا اعادہ نہیں فرمایا۔
اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے (تکبیر تحریمہ کے سوا) رفع یدین
نہیں کیا۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1058 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اور علامہ ہاشم مدنی رحمہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ”كشف الرين عن مسئلة رفع اليدين“ میں لکھا ہے کہ نسائی کی مذکورہ حدیث کی سند بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق ہے اس لئے نسائی کی یہ حدیث بخاری اور مسلم کی حدیثوں کی طرح صحیح ہے۔