اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 125
اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے (سورہ اعراف، آیت نمبر:172، پ:9،
ع:22،کی) اس آیت کے بارے میں روایت ہے ﴿ وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ
ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ، ﴾ (اے پیغمبر لوگوں کو وہ وقت بھی یاد دلا دو، جب تمہارے پروردگار نے بنی آدم
یعنی ان کی پشت سے ان کی نسلوں کو باہر نکالا)۔
حضرت اُبی ابن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جمع فرمایا اور ان کو مختلف گروہ
میں تقسیم کیا (یعنی غنی و فقیر اور نیک و بد) پھر ان کو صورت عطا فرمائی اور ان کو گویا کیا تو انھوں نے کہنا شروع
کیا، پھر ان سے عہد و پیمان لیا اور خود ان کو ان ہی پر گواہ بنایا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ تو ان سب نے
کہا: کیوں نہیں! بیشک آپ ہمارے رب ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں تم پر ساتوں آسمانوں اور ساتوں
زمینوں کو گواہ رکھتا ہوں اور تمہارے باپ آدم کو بھی تم پر گواہ بناتا ہوں تاکہ قیامت کے روز تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہم
کو اس کا علم نہ تھا، یقین رکھو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور نہ میرے سوا کوئی تمہارا پروردگار ہے اور
میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، میں تمہارے پاس اپنے رسولوں کو بھیجوں گا جو تم کو میرا یہ عہد و پیمان یاد
دلاتے رہیں گے اور تمہارے لئے اپنی کتابیں نازل کروں گا۔ ان سب نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں
کہ آپ ہمارے رب ہیں اور ہمارے معبود ہیں، آپ کے سوا کوئی ہمارا رب نہیں اور نہ آپ کے سوا
کوئی ہمارا معبود ہے، سب نے اس کا اقرار کر لیا اور آدم علیہ السلام کو ان تمام پر بلند فرمایا کہ سب کو دیکھ
لیں تو آپ نے دیکھا کہ اس میں کوئی تونگر ہے اور کوئی محتاج اور کوئی خوبصورت ہے اور کوئی بدشکل،
آدم علیہ السلام نے کہا: اے رب! سب بندوں کو آپ نے برابر کیوں نہیں کیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
میں چاہتا ہوں کہ میرا شکر ادا کیا جائے، آدم علیہ السلام نے ان انبیاء (علیہم السلام) کو چراغوں کی
مانند (روشن) دیکھا جن پر نور تھا اور وہ ایک دوسرے سے خصوصی عہد رسالت اور نبوت سے مخصوص
کئے گئے اور یہ اللہ کے اس قول (سورہ احزاب، پ:21، ع:1، آیت نمبر:7،) میں مذکور ہے، وہ یہ
ابْنِ مَرْيَمَ ۞ (اس وقت کو یاد کرو جب کہ ہم نے تمام انبیاء سے عہد لیا اور آپ سے بھی اور حضرت
نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم علیہم السلام سے بھی) اور عیسیٰ علیہ السلام کی روح بھی ان ہی میں
تھی جس کو مریم علیہا السلام کے پاس بھیجا۔ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی گئی ہے کہ عیسیٰ
علیہ السلام کی روح مریم علیہا السلام کے منہ سے داخل ہوئی۔ (اس کو امام احمد نے روایت کیا ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 122 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 122
Confidence and text similarity are not editorial verification.