اردو
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے قرأت خلف الامام سے ممانعت فرمائی ہے۔ (اس کی روایت بیہقی نے کی ہے۔
اور عبدالرزاق نے بھی اس کی روایت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے کی ہے۔
اور ہمارے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے ایک روایت اس طرح آئی ہے کہ جابر
رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک شخص نے (نماز میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے قرأت کی تو ان
کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرأت خلف الامام سے منع فرمایا۔
اور عبدالرزاق کی روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت ابوبکر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما (مقتدی کو) قرأت خلف الامام سے منع فرمایا کرتے تھے۔