اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1399
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص سورہ ”وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ“ کی تلاوت کرتے
ہوئے ”اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ“ (کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے) پڑھے تو یہ کہنا
چاہئے، بَلٰى وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكَ مِنَ الشَّاهِدِيْنَ (کیوں نہیں! اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا حاکم ہے
اور میں اس بات پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔)
اور حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ تم میں سے جو شخص سورہ ”لَا اُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيٰمَةِ“ کی
تلاوت کرتا ہوا ”اَلَيْسَ ذٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلٰى اَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتٰى“ (کیا وہ خدا جس نے یہ
سب کچھ کیا قیامت میں مُردوں کو جلا اٹھانے پر قادر نہیں ہے؟) پڑھے تو اس کے جواب میں ”بَلٰى“
(کیوں نہیں جلا اٹھانے پر قادر ہے) کہنا چاہئے اور جو شخص سورہ والمرسلت کی تلاوت کرتا ہوا ”فَبِاَيِّ
حَدِيْثٍ م بَعْدَهٗ يُؤْمِنُوْنَ“ (اس قدر وعظ و نصیحت کے بعد ایسی اور کونسی بات ہے جس سے یہ
لوگ ایمان لائیں گے) پڑھے تو اس کو ”آمَنَّا بِاللّٰهِ“ (ہم اللہ پر ایمان لائے) کہنا چاہئے (اس کی
روایت ابوداؤد نے کی ہے) اور ترمذی نے سورہ والتین میں
”اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ“ کے جواب میں قول نبوی ”بَلٰى وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكَ مِنَ
الشَّاهِدِيْنَ“ تک روایت کی ہے اور ترمذی میں سورہ ”قیامہ“ اور ”الْمُرْسَلَت“ کے جوابات کا ذکر نہیں ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 887 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3347 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.