اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1403
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع
کے بعد ”سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ“ (جو اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی تعریف کو سنتے
اور قبول فرما لیتے ہیں) فرما کر قومہ میں کھڑے ہوتے تو بہت دیر کھڑے رہتے، یہاں تک کہ ہم سمجھنے
لگتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جو رکعت ہو چکی ہے اس کو ترک فرما کر از سر نو قیام شروع فرماتے ہیں، پھر
سجدہ فرماتے اور اس پہلے سجدے کے بعد (جلسہ) میں، بہت دیر تک بیٹھے رہتے، یہاں تک کہ ہم سمجھنے
لگتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی ہوئی رکعت کو ترک فرما کر نماز ختم فرما رہے ہیں اب دوسرا سجدہ نہیں
کریں گے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 472b (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.