Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1288

(یہ باب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اس کی فضیلت کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اس کی فضیلت کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1288Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1467
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص کو یہ اچھا معلوم ہو کہ وہ ہم پر اور ہمارے اہلبیت پر درود بھیج کر پورا پورا ثواب حاصل کرے تو اس کو اس طرح درود بھیجنا چاہئے: ”اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ“ اے اللہ رحمت کاملہ نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو نبی اُمی ہیں اور آپ کی ازواج مطہرات پر جو تمام مسلمانوں کی مائیں ہیں اور آپ کی مقدس آل و اولاد پر اور آپ کے برگزیدہ خاندان پر جس طرح تو نے رحمت کاملہ نازل فرمائی ہے، حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی اولاد پر بے شک آپ ہی تعریف کے قابل ہیں اور بہت عظمت والے ہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 982 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 919 (unverified) 82% confidence

Mishkat (candidate) 919

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: سعایہ میں مذکور ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد کسی خاص درود پڑھنے کی تخصیص نہیں ہے بلکہ سنت موکدہ یہ ہے کہ کوئی بھی ماثور درود پڑھا جائے اور ہمارے اکثر فقہاء نے ایسا ہی کہا ہے اور افضل و مختار یہ ہے کہ درود ابراہیمی پڑھا جائے، جیسا کہ شرح قدوری میں مذکور ہے کہ امام محمد رحمہ اللہ سے جب یہ دریافت کیا گیا کہ کونسا درود پڑھا جائے تو امام محمد رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ درود ابراہیمی کا پڑھنا افضل ہے، علامہ زاہدی نے بھی منیہ میں یہی ذکر کیا ہے اور غنیہ المستملی میں کفایہ کے حوالے سے درود ابراہیمی کے پڑھنے کو مختار قرار دیا ہے اور درود ابراہیمی یہ ہے ”اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى سَيِّدِنَا إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰى آلِ سَيِّدِنَا إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ o اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى سَيِّدِنَا إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ“۔ اس کے علاوہ بخاری اور مسلم میں حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود پڑھنے کے بارے میں جو حدیث آئی ہے اس میں بھی یہی درود ابراہیمی مذکور ہے اور صاحب ذخیرہ نے بھی عیسیٰ بن ابان کی ”كِتَابُ الْحُجَّةِ عَلٰى أَهْلِ الْمَدِينَةِ“ کے حوالے سے لکھا ہے کہ امام محمد رحمہ اللہ سے جب یہ دریافت کیا گیا کہ قعدہ اخیرہ میں کونسا درود پڑھا جائے؟ تو امام محمد رحمہ اللہ نے درود ابراہیمی کے پڑھنے کو افضل قرار دیا۔