اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1480
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص میری قبر کے پاس آ کر مجھ پر درود پڑھتا ہے تو میں خود اس کے درود
کو (بغیر واسطہ کے) سنتا ہوں اور جو شخص دور دراز مقام سے مجھ پر درود بھیجتا ہے تو وہ درود مجھ کو
فرشتوں کے ذریعہ سے پہنچایا جاتا ہے۔
(اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔)