Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1332

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1332Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1516Noor 1517
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (ایک بار) چند فقراء مہاجرین نے حاضر ہوکر عرض کیا کہ (یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنت کے) بڑے بڑے درجات اور لازوال نعمت کے حصول میں دولت مند لوگ (صدقہ اور خیرات کی وجہ سے) ہم سے سبقت لے گئے، فرمایا کس طرح؟ انہوں نے عرض کیا کہ حضور جس طرح ہم نماز پڑھتے ہیں یہ بھی پڑھتے ہیں، جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں یہ بھی رکھتے ہیں، مگر یہ خیرات کرتے ہیں اور ہم خیرات نہیں کرسکتے، یہ غلام، باندی آزاد کرتے ہیں اور ہم نہیں کرسکتے تو حضور علیہ السلام نے ان سے فرمایا کہ میں تم کو ایسی بات بتاتا ہوں کہ جس پر عمل کرکے تم ثواب حاصل کرنے میں اپنے سے آگے بڑھ جانے والوں تک پہنچ جاؤ گے اور پیچھے رہنے والوں میں سے کوئی شخص تمہاری برابری کو نہ پہنچ سکے گا اور کوئی شخص تم سے افضل نہ ہوگا، ہاں جو تمہاری طرح کرے گا وہ تمہارے برابر ہوجائے گا مہاجرین نے عرض کیا جی ہاں یارسول اللہ ضرور فرمائیے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ہر نماز کے بعد تینتیس بار سُبْحَانَ اللّٰهِ، تینتیس بار اَلْحَمْدُلِلّٰهِ اور چونتیس بار اَللّٰهُ اَكْبَرُ پڑھا کرو ابوصالح راوی حدیث بیان کرتے ہیں کہ کچھ زمانہ بعد فقراء مہاجرین پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کئے کہ ہمارے دولت مند بھائیوں کو ہمارے اس عمل کا پتہ چل گیا ہے اور وہ بھی ہماری طرح ان تسبیحات کو پڑھنے لگے ہیں (اب ہم کیا کریں؟) اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو خدا داد فضل ہے خدا جس کو چاہتا ہے سرفراز فرماتا ہے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔) ابوصالح راوی کا قول ”آخِر تک“ نہیں ہے سوائے مسلم کے۔ اور بخاری کی ایک روایت میں تینتیس کے بجائے دس مرتبہ سبحان اللہ اور دس مرتبہ الحمدللہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہنا ہر فرض نماز کے بعد ذکر ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 595a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 843 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 966 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 966

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Unnumbered commentary

Say سبحان الله ten times, الحمد لله ten times, and الله اكبر ten times after every prayer, instead of thirty-three.

The statement of Abu Salih to the end is only found in Muslim. In a narration by Al-Bukhari: "Say سبحان الله ten times, الحمد لله ten times, and الله اكبر ten times after every prayer, instead of thirty-three."