Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1337

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1337Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1522
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی منبر پر کھڑے ہو کر فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص آیت الکرسی کو ہر نماز کے بعد پڑھتا ہے تو اس کے لئے جنت میں داخل ہونے سے موت کے بعد قبر میں رہنے کے سوائے کوئی اور چیز مانع نہ ہوگی (جب قبر سے اٹھے گا تو جنت میں داخل ہو جائے گا اور قیامت کے سب تکالیف سے محفوظ رہے گا) اور جو شخص سوتے وقت بستر پر لیٹ کر آیت الکرسی پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو معہ اس کے گھر کے آفات و بلیات سے محفوظ رکھتے ہیں اور اسی طرح اس کے پڑوس کے گھر کو اور اس کے اطراف کے گھر والوں کو بھی آفات و بلیات سے محفوظ رکھیں گے۔ (اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 974 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 974

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں ”صلاۃ“، یعنی نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کا ذکر ہے اور صلاۃ کا اطلاق فرض اور سنت دونوں پر ہوتا ہے، اس سے معلوم ہوا کہ آیۃ الکرسی کو سنتوں کے بعد پڑھنا چاہئے۔ اسی طرح جن جن حدیثوں میں فرض نمازوں کے بعد وظائف اور اوراد پڑھنے کا ذکر ہے، وہاں بھی یہی مراد ہے کہ ان وظائف کو سنتوں کے بعد ہی پڑھنا چاہئے اس لئے کہ سنتیں فرائض کے تابع ہیں البتہ جن فرض نمازوں کے بعد سنتیں نہیں ہیں وہاں آیۃ الکرسی یا دیگر وظائف کو فرض کے بعد ہی پڑھنا چاہئے۔ (ردالمحتار۔)