اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1633
ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: ایک دن
کا ذکر ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نماز صبح کی جماعت میں میرے والد سلیمان رضی اللہ
عنہ کو موجود نہ پائے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ بازار جا رہے تھے راستہ میں سلیمان کا گھر واقع تھا،
سلیمان کی والدہ جن کا نام شفاء تھا، ان سے ملاقات ہوئی تو دریافت فرمایا کہ شفاء! تمہارے فرزند
سلیمان کہاں ہیں؟ آج صبح کی نماز میں نظر نہیں آئے، شفاء نے عرض کیا: امیر المومنین! سلیمان بہت
دیر تک نماز تہجد پڑھتے رہے، آخر رات میں ان پر نیند کا غلبہ ہوگیا (اس لئے نماز صبح کی جماعت میں
حاضر نہ ہوسکے) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نماز تہجد بڑی فضیلت کی نماز ہے اس کے
لئے جاگنا ایسے شخص کے لئے بہترین عبادت ہے جس کی فجر کی جماعت نہ جاتی ہو، اگر کوئی تہجد میں
جاگ کر فجر کی جماعت کھو دیتا ہے تو میرے نزدیک تہجد کی نماز سے فجر کی جماعت میں شریک ہونا
بہتر ہے۔ اس کی روایت امام مالک نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Muwatta Malik 291 (unverified) 45% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1082 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 1082
Confidence and text similarity are not editorial verification.