Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1426

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1426Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1634Noor 1635
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: مجھے وہ وقت یاد ہے کہ (مساجد میں) جماعت کی نماز سے سوائے کھلم کھلا منافق یا مریض کے اور کوئی غیر حاضر نہ ہوتا تھا اگر کوئی بیمار ایسا ہوتا کہ دو آدمیوں کے سہارے سے پاؤں چل کر نماز میں آکر شریک ہوسکتا تھا وہ بھی آتا تھا اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بھی کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو ہدایت کے تمام طریقے سکھا دیئے ہیں، ہدایت کے انہی طریقوں میں سے یہ بات بھی ہے کہ جس مسجد میں اذان ہوتی ہو، اس میں نماز پڑھی جائے (گھر میں نہ پڑھی جائے)۔ ایک اور روایت میں یوں ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس کو یہ بات پسند ہو کہ کل (قیامت میں) اللہ تعالیٰ سے سچا مسلمان بن کر ملاقات کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ ان پانچوں نمازوں کو ان مساجد میں (جماعت سے) پابندی کے ساتھ ادا کرے، جہاں ان کے لئے اذان دی جاتی ہو، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہدایت کے تمام طریقے مقرر فرما دیئے ہیں اور مسجدوں میں ان نمازوں کو (جماعت سے) ادا کرنا بھی ہدایت کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے۔ اگر تم اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھ لیا کرو گے (خواہ جماعت سے ہی کیوں نہ ہو) جیسا کہ یہ منافق اپنے گھر میں نماز پڑھا کرتا ہے تو تم سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خلاف ورزی کرو گے اور سنت نبوی کو ترک کرو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے، پس جو شخص (سنن و مستحبات کے ساتھ) اچھی طرح وضو کر کے مسجد کو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر قدم پر اس کے واسطے ایک نیکی لکھتے ہیں، اپنے قرب کے درجوں میں ایک درجہ بلند کرتے ہیں، اور اس کا ایک ایک گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے وہ وقت یاد ہے جب کہ مساجد میں جماعت کی نماز سے سوائے کھلم کھلا منافق کے اور کوئی نہ رہ جاتا تھا، بعض مریضوں کو دو آدمی سہارا دے کر لاتے تھے اور لا کر جماعت کے ساتھ کھڑا کر دیتے تھے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 654b (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 654a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ نمازوں کو جماعت سے ادا کرنا اور جماعت کو مسجد میں قائم کرنا واجب ہے (مرقات، اعلاء السنن)۔