Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1436

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1436Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1645
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ اگر کھانا سامنے رکھ دیا گیا ہو تو (چونکہ نماز کے لئے جماعت میں آنے کا وجوب باقی ہے مگر شدید بھوک کی وجہ سے حضور قلب باقی نہیں رہتا اس لئے) بغیر کھائے نماز میں شریک ہو جائے تو نماز ناقص ہوگی کامل نہیں ہوگی (اس لئے پہلے کھانا کھا لے پھر نماز میں شریک ہو جائے اگر کوئی ایسا شخص ہو کہ بھوک کی وجہ سے اس کے حضور قلب میں کوئی فرق نہیں آتا ہے تو اس کے لئے عزیمت یہ ہے کہ وہ پہلے نماز پڑھ لے اور بعد میں کھانا کھا لے تو ایسے شخص کے لئے نماز ناقص نہیں ہوگی بلکہ کامل ہی رہے گی) اور اگر کسی کو پیشاب یا پاخانہ (یا ریح) کا ایسا سخت تقاضہ ہو جو ناقابل برداشت ہے تو وہ اس تقاضے کے باوجود نماز پڑھ لے تو (حضور قلب کے بالکل باقی نہ رہنے کی وجہ سے) اس کی نماز ناقص ہوگی کامل نہیں ہوگی (اس لئے نماز کی
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 560a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

حالت میں پیشاب یا پاخانہ کا سخت تقاضہ ہو جائے تو ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ نماز توڑ کر- جیسا کہ ردالمحتار میں مذکور ہے-12- بعد فراغت نماز پڑھے اور اگر نماز شروع نہیں کیا ہے اور اس کو سخت تقاضہ ہو رہا ہے تو وہ نماز شروع نہ کرے بلکہ پیشاب یا پاخانہ سے فارغ ہو کر نماز پڑھے، اس لئے کہ پیشاب یا پاخانہ کے تقاضہ کے باوجود نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)