Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1498

(امامت کے بیان)

In this book

Current reading

Prayer

(امامت کے بیان)

Zujajat al-Masabih 1498Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1712
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ ان کی نماز (قبول ہو کر آسمان کی طرف چڑھنا تو کہاں) ان کے کانوں سے بھی آگے نہیں بڑھتی (یعنی قبول نہیں ہوتی، گو فرض ان کے ذمہ سے ساقط ہو جاتا ہے): ایک (اپنے آقا سے) بھاگا ہوا غلام کہ اس کی نماز اپنے مالک کے پاس واپس ہونے تک قبول نہیں ہوتی۔ دوسرے اس عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی جو ایسی حالت میں رات گزار دے کہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہے (بشرطیکہ قصور عورت کا ہو، اگر قصور مرد کا ہے تو پھر عورت اس وعید میں داخل نہیں ہوگی) تیسرے اس امام کی نماز بھی قبول نہیں ہوتی جس سے جماعت (اس وجہ سے) ناراض ہے (کہ وہ شرعی احکام کا خلاف کرتا ہے۔ اگر جماعت اپنی ذاتی عداوت کی وجہ سے ناراض ہے تو ایسا امام اس وعید میں داخل نہیں ہوگا)۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 360 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.