اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1719
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ کسی امام کے پیچھے مختصر اور کامل نماز نہیں پڑھی (مختصر اس حیثیت سے کہ طوال
مفصل، اوساط مفصل اور قصار مفصل سے زیادہ طویل قرآت نہیں فرماتے تھے اور کامل اس حیثیت
سے کہ رکوع و سجدہ، قومہ اور جلسہ اور قعدہ اچھی طرح تعدیل ارکان کے ساتھ ادا فرماتے تھے۔
خلاصہ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز قرآت کے لحاظ سے ہلکی ہوتی تھی، رکوع اور سجدہ
قومہ اور جلسہ اور قعدہ کے لحاظ سے ہلکی نہیں ہوتی تھی) جب حضور علیہ الصلاۃ والسلام کسی بچے کے
رونے کی آواز سنتے تو نماز مختصر فرما دیتے تھے تا کہ اس کی ماں (بچے کے رونے سے) پریشان نہ ہو
(اور اس کا دل نماز میں لگا رہے)۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 708 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 469a (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.467
Confidence and text similarity are not editorial verification.