Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1616

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1616Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1859Noor 1860
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک روز) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ جنت میں بالا خانے ہیں (ان کی لطافت و صفائی کیا کہوں ایسے شفاف ہیں) کہ جن کے اندر کی چیزیں باہر سے اور باہر کی چیزیں اندر سے نظر آتی ہیں (کسی نے عرض کیا: حضور! کیسا خوش تقدیر یہ ہوگا وہ شخص جس کو یہ ملیں گے، اگر یہ کوشش سے مل سکتے ہیں تو ہم بھی کوشش کریں گے، ارشاد ہو کہ یہ کس کو ملیں گے؟) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (کوئی خاص مرتبہ کے لوگوں کے لئے یہ بالا خانے نہیں ہیں بلکہ ہر ایسے شخص کے لئے ہیں جو ان صفات سے متصف ہو، جو ذیل میں آ رہے ہیں وہ صفات یہ ہیں کہ) وہ خوش اخلاق ہو، اور شیریں کلام ہو (اس کے نرم لہجے سے اس کی خوش اخلاقی کا پتہ لگتا ہو۔ اس کی مزاج میں سخاوت ہو کہ تمام جن کو کھانا کھلاتا ہوں (اور مہمانوں کی خاطرداری کرتا ہوں) اکثر نفل روزے رکھا کرتا ہوں (اور کم از کم ایام بیض یعنی ہر ماہ ہلالی کی 13/14/15 کے روزے رکھا کرے) اور رات کو اٹھ کر تہجد پڑھا کرتا ہوں، نیند کے ایسے غلبے کے وقت میں جبکہ اور لوگ سو رہے ہوں (اور یہ خدا کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوا ہے)۔ (اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔) اور رزین نے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔