Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1657

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

Zujajat al-Masabih 1657Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1907
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ وتر ہیں یعنی یکتا ہیں (ان کی ذات کے جیسی کسی کی ذات نہیں ساری مخلوقات اپنی ذات میں قابل تقسیم ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات قابل تقسیم نہیں، ایسے ہی اللہ کے صفات کے جیسے کسی کے صفات نہیں، صفات کے لحاظ سے مخلوقات ایک دوسرے کے مشابہ ہو سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے صفات کے مشابہ کوئی نہیں، اور اسی طرح اللہ کے افعال کے جیسے کسی کے افعال نہیں، مخلوقات کے افعال میں مدد دینے والے اور شریک رہا کرتے ہیں لیکن اللہ کے افعال میں مدد دینے والا) اور شریک کوئی نہیں، اس لئے اللہ تعالیٰ وتر ہیں یعنی یکتا ہیں) وہ وتر کو پسند فرماتے ہیں (اور چاہتے ہیں کہ ہر چیز وتر یعنی طاق رہے) (جیسے اصل تورات سے مراد یہود ہیں، اور اصل انجیل سے مراد نصاریٰ ہیں، ایسے ہی اصل قرآن سے مراد مسلمان ہیں تو گویا یو ں ارشاد ہو رہا ہے) مسلمانو! تم وتر پڑھا کرو (تاکہ تمہاری رات کی نمازیں بھی طاق ہو جائیں، تمہارے وتر پڑھنے سے تمہاری رات کی نمازیں بھی طاق ہو جائیں گی۔ جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہے، یہ شان جو بیان ہوئی ہے وہ سنت کی نہیں ہوتی بلکہ واجب ہی کی یہ شان ہوتی ہے اس سے بھی معلوم ہوا کہ وتر واجب ہے)۔ (اس حدیث کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 453 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1416 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1675 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 3

so pray Witr

(3) The statement "so pray Witr" is a command, and commands indicate obligation. The phrase "people of the Quran" linguistically includes anyone who has memorized even a single verse, encompassing both those who have memorized the Quran and others, as the Quran was distributed among the companions during the Prophet's time.

Note 1

قوله

(۱) قوله: فأوتروا أمر وهو للوجوب، وأهل القرآن» بحسب اللغة يتناول كل من معه شيء من القرآن ولو كان آية، فيدخل فيه الحفاظ وغيرهم على أن القرآن كان في زمنه مفرقا بين الصحابة.