اردو
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم جب نماز وتر ختم فرماتے تو وتر کے سلام کے بعد ”سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ“ فرمایا
کرتے تھے (یعنی اللہ تعالیٰ سب عیبوں سے اور ہر طرح کے نقصان سے پاک ہیں اور ان کی
بادشاہت لازوال ہے، جن صفتوں میں کمال نہیں اللہ تعالیٰ ان صفتوں سے پاک ہیں، یعنی مخلوقات
کے سارے صفات سے اللہ تعالیٰ پاک ہیں)۔ اس حدیث کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے،
اور نسائی نے اس روایت میں زیادہ کیا ہے کہ ”سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ“ تین بار فرماتے تھے
اور تیسری مرتبہ جب ”سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ“ فرماتے تو ”قدوس“ کی دال اور واؤ کو
دراز کھینچتے تھے۔
اور نسائی کی ایک اور روایت میں عبدالرحمن بن ابزا رضی اللہ عنہ اپنے والد سے
روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے سلام کے بعد
”سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ“ تین مرتبہ فرماتے تھے اور تیسری مرتبہ بہ نسبت پہلے دو کے زیادہ
آواز سے بلند فرماتے تھے (اور دارقطنی کی روایت میں ”سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ“ کے بعد
”رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ“ کہنا بھی آیا ہے)۔
Arabic quotation in the English source
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1430 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1699 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.