Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1686

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

Zujajat al-Masabih 1686Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1940
ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے دریافت کیا کہ ابا! آپ نے تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہم ان سب کے پیچھے نماز پڑھی ہے اور یہاں کوفہ میں بھی (5) برس حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز پڑھی ہے، آیا یہ حضرات (بلا کسی حادثہ کے بھی فجر میں) قنوت پڑھتے تھے؟ تو انھوں نے فرمایا: بیٹا! یہ بدعت ہے، بالکل نئی بات ہے (کیونکہ اس سے پہلے ان حضرات میں سے کسی کو میں نے بلا کسی حادثہ کے فجر میں قنوت پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا)۔ (اس کی روایت ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے، اور ابن ماجہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 402 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1241 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1080 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.