اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2043
سعید بن شفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ لوگ ابن عباس
رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں نماز کس طرح پڑھا کرتے
تھے تو حضرت ابن عباس جواب دیتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے اہل وعیال سے
رخصت ہوکر بستی سے باہر ہوتے تو چار رکعت والی فرض نماز کو دو رکعت پڑھتے تھے۔ یہاں تک کہ سفر سے
واپس ہوکر پھر اہل وعیال کے پاس تشریف لا لیتے۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)