Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1803

(اس باب میں نماز جمعہ کا فرض عین ہونا ثابت کیا گیا ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں نماز جمعہ کا فرض عین ہونا ثابت کیا گیا ہے)

Zujajat al-Masabih 1803Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2088
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کو اللہ پر اور قیامت کے آنے پر ایمان ہے اس پر جمعہ کے دن جمعہ کی نماز فرض ہے (اس سے معلوم ہوا کہ ہر مسلمان پر نماز جمعہ فرض ہے مگر یہ حکم عام نہیں ہے، چند لوگ اس حکم سے مستثنیٰ ہیں) ایک (ایسا) بیمار (جس کو جامع مسجد تک آنے میں دقت ہو اس پر جمعہ فرض نہیں) ایسا ہی مسافر پر، عورت پر یا بچہ پر یا ایسے غلام پر جو کسی کی ملک میں ہے جمعہ فرض نہیں، جو شخص (نماز جمعہ چھوڑ کر) لہو و لعب میں مشغول ہو گیا ہو، یا تجارت میں لگا ہوا ہے تو اس کی یہ بے پروائی بتاتی ہے کہ وہ اللہ سے بے پروا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے بے پروا ہو جاتے ہیں، نہ دنیا میں اس کی مدد فرمائیں گے اور نہ آخرت میں اس کو نجات دیں گے۔ نماز جمعہ چھوڑنے والو! تم کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہاری پروا نہیں، وہ سب سے بے پروا ہے) سب اسی کے محتاج ہیں، سب اسی کی تعریف کرتے رہتے ہیں (اے بے نمازی تیرے نماز نہ پڑھ کر اللہ کی تعریف نہ کرنے کی اللہ کو کچھ پروا نہیں)۔ (اس حدیث کی روایت دار قطنی نے کی ہے۔)