اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2152
عطاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس اور
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے میں نے سنا ہے، یہ دونوں حضرات نے فرمایا ہے کہ عیدالفطر
اور عیدالاضحی کی نمازوں کے لئے اذان نہیں دیا کرتی تھی۔ عطاء کہتے ہیں کہ ایک مدت کے بعد
میں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے اس بارے میں سوال کیا تو حضرت جابر نے مجھے یہ حدیث سنائی
کہ عیدالفطر کے دن (اور اسی طرح عیدالاضحی کے دن) نماز عید کے لئے کوئی اذان نہیں ہے، نہ امام
کے نکلنے کے وقت اذان ہے اور نہ نکلنے کے بعد اذان ہے اور نہ نماز عید کے لئے اقامت ہے اور نہ
کسی طرح کی نداء ہے اور نہ کوئی اعلان ہوا کرتا تھا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں (نماز
عید کے لئے) نہ اذان دی جاتی تھی اور نہ اقامت۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 886a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.