اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2268
عطاء بن ابی مروان اسلمی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان
کے والد کہتے ہیں کہ (حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک دفعہ بارش رک گئی تھی
لوگ پریشان تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ بارش آنے کے لئے دعا کرنے شہر سے باہر نکلے) ہم بھی
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے (مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بارش آنے کے لئے) حضرت عمر
رضی اللہ عنہ (نماز استسقاء نہیں پڑھے تھے) صرف دعائے استغفار پر اکتفاء فرماتے تھے۔ اس کی
روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے اور سعید بن منصور نے بھی اپنی سنن میں جید سند کے ساتھ اسی طرح
اس کی روایت کی ہے۔