Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

Hadith 202

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

(یہ کتاب علم کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 202Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 217
کثیر بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں مسجد دمشق میں ابودرداء رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا: اے ابودرداء (رضی اللہ عنہ)! میں تمہاری خدمت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ سے صرف ایک حدیث کے لئے آیا ہوں، جس کی مجھے اطلاع ملی کہ آپ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور میں کسی اور کام کے لئے نہیں آیا ہوں۔ ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو کسی راستہ پر علم (دین) کی طلب میں چلتا ہے تو اس کی وجہ سے خدائے تعالیٰ اس کو جنت کے راستوں میں سے ایک راستہ پر چلائے گا اور فرشتے طالب علم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے بازو بچھا دیتے ہیں، اور عالم (دین) کے لئے آسمان اور زمین کی پوری مخلوق، مغفرت طلب کرتی ہے اور مچھلی پانی میں اس کے لئے مغفرت چاہتی ہے اور اس کے لئے دعاء کرتی ہے، اور عابد پر عالم کی فضیلت ایسی ہے جیسے چودھویں رات کے چاند کی فضیلت تمام تاروں پر ہوتی ہے اور علماء انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں۔ انبیاء نے دینار درہم کا ترکہ نہیں چھوڑا؛ بلکہ انہوں نے علم کو ترکہ میں چھوڑا، پس جس نے علم کو حاصل کیا اس نے بڑا نصیب پایا۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3641 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 223 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 212 (unverified) 96% confidence

Mishkat (candidate) 212

Confidence and text similarity are not editorial verification.