اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2409
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ اگر کسی مسلمان پر کوئی مصیبت آئے اور وہ اللہ
تعالیٰ کے حکم کے موافق ”اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ“ (ہم تو اللہ ہی کے ہیں، ہم ہمارا مال اور
ہمارے اہل و عیال سب اللہ ہی کے ملک ہیں، وہ ہم کو جس حال میں رکھے اس کو اختیار ہے، اور وہ جو
تصرف چاہے کرسکتے ہیں، یہ تصرف ایسا ہی ہے جیسے مالک کو اپنے ملک میں تصرف کرنے کا حق
ہوتا ہے، اگر کوئی نقصان پہنچے تو ہم کو اس نقصان کی وجہ سے نہ کسی شکایت کا حق ہے اور نہ رنج کرنے کا
اور پھر پہلے اور بعد کا فرق ہے وہ چیز پہلے گئی ہے اور ہم کو بھی ایسے ہی اس کے بعد اللہ ہی کی طرف
جانا ہے، اس لئے کوئی رنج کا موقع نہیں) یہ مذکورہ آیت پڑھ کر اس طرح کرے:
الٰہی! (مجھ پر ناقابل برداشت مصیبت آئی ہے میں اس مصیبت پر آپ کے لئے صبر کرتا
ہوں) مجھے اس مصیبت پر صبر کرنے کا اجر و ثواب دیجئے اور جو چیز مجھ سے جدا ہوگئی ہے مجھے اس کا نعم
البدل عطا فرمائیے۔ (اس سے بہتر نعمت عطا کیجئے)
تو اللہ تعالیٰ مصیبت پر اس کو ثواب دیتے ہیں اور جو چیز جدا ہوگئی ہے اس کا نعم البدل بھی ضرور
عطا فرماتے ہیں (ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ یہ حدیث مجھے یاد تھی اور) جب (میرے شوہر) ابوسلمہ
رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا (کیا کہوں اس وقت مجھ پر کیسی مصیبت ٹوٹ پڑی ایسے وقت مجھے یہ
حدیث مذکور یاد آگئی، میں چاہتی تھی کہ اس حدیث میں جو دعاء مذکور ہے وہ دعاء کروں لیکن میرے
دل میں پھر خیال آیا کہ ابوسلمہ بہترین مسلمان تھے ان کا کوئی نظیر نہیں) سب سے پہلے یہ ہجرت
کرکے مدینہ منورہ آئے اب ان کا نعم البدل مجھے کون ملے گا پھر خدائے تعالیٰ مجھے اس مذکورہ دعاء
کرنے کے ارادہ پر عزم عطا فرمایا، اور میں مذکور الصدر دعاء کی (کہ الٰہی) میں آپ کے نبی کے حکم
کی تعمیل کرتی ہوں میرے شوہر کے انتقال کرنے سے مجھ پر جو مصیبت آئی ہے مجھے اس کا ثواب
دیجئے اور میرے شوہر کا نعم البدل عطا فرمائیے) تو میں انتظار کررہی تھی میرے شوہر کا نعم البدل مجھے
کون ملے گا نہ شان نہ گمان کہ) اللہ تعالیٰ نے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کا نعم البدل (مجھے اس طرح) عطا
فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پیام بھیجا اور مجھ سے نکاح کرلیا۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 918a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.