Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2091

(اس باب میں میت کو غسل دینے کا اور کفن پہنانے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں میت کو غسل دینے کا اور کفن پہنانے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2091Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2430
ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے انتقال کا جب وقت آیا تو وہ نئے کپڑے (جو پاک وصاف ستھرے اور خوشنما تھے) منگوا کر پہن لئے (اس لئے کہ ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے، ظاہرًا نئے ستھرے کپڑے پہننے سے باطن کی بھی طہارت اور صفائی ہوجاتی ہے، اسی لئے حضرت ابوسعید خدری آخر وقت میں ظاہری صفائی سے باطن کی صفائی کا ارادہ فرمائے، حضرت ابوسعید خدری جو کپڑے پہنے یہ ان کا کفن نہیں تھا، انتقال کے بعد یہ کپڑے اتار کر کفن پہنایا گیا اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جو ارشاد ہوا ہے کہ مُردوں کے لئے پرانے کپڑے کافی ہیں اور نئے کپڑے زندوں کے لئے ہیں، یہ ارشاد کفن کے متعلق ہے، حضرت ابوسعید کا نئے کپڑے پہننا کفن نہیں تھا اس لئے دونوں حدیثوں میں تعارض نہ رہا) حضرت ابوسعید خدری انتقال کے وقت نئے کپڑے پہن کر یہ کہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہوا ہے کہ میدان حشر میں جب لوگ آئیں گے تو مرتے وقت جن کپڑوں میں تھے، وہی کپڑے پہنے ہوئے آئیں گے۔ (اسی لئے میں نئے اور صاف ستھرے کپڑے پہن رہا ہوں، اب رہی دوسری حدیث میں جس میں مردوں کا قبروں سے برہنہ اٹھنے کا ذکر ہے، تو یہ قبروں سے اٹھنے کے وقت کا واقعہ ہے لیکن جب میدان حشر میں آئیں گے تو انہی کپڑوں میں ہونگے جن کو مرتے وقت پہنے تھے، اسی طرح ان دونوں حدیثوں میں تعارض نہ رہا۔) اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے،

[Narrated by Abu Dawud, who titled the Chapter on "What is recommended regarding purifying the clothes of the deceased at the time of death"]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3114 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور ابوداؤد نے اس حدیث سے جو مسئلہ استنباط کیا ہے اس کو اس حدیث کے باب کے عنوان میں اس طرح لکھا ہے، مرتے وقت مرنے والے کے کپڑے پاک و صاف ہونا چاہئے۔