اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2527
سفیان التمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں (ایک دفعہ)
اس حجرہ شریف میں داخل ہوا کہ جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر شریف ہے میں نے
دیکھا کہ (حجرہ شریف میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر شریف اور حضرت ابوبکر اور حضرت
عمر رضی اللہ عنہما کی قبریں تینوں کی تینوں (ایک بالشت اونچی) کوہان نما ہیں۔
اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں کی ہے۔