اردو
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے حدیث بیان کرنے میں احتیاط کرو (اور اسی حدیث کو بیان کرو) جس کی
تحقیق تم کو ہو (کہ وہ حدیث میری ہی ہے پس جس نے قصداً مجھ پر جھوٹ کہا وہ اپنے لئے دوزخ کا
ٹھکانا بنا لے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
اور ابن ماجہ نے اس کو ابن مسعود، اور جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے
جس میں ( اِتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي اِلَّا مَا عَلِمْتُمْ ) کے الفاظ نہیں ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2950 (unverified) 93% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 30 (unverified) 70% confidence · Validation similarity: 0.556
Confidence and text similarity are not editorial verification.