اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 242
عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے
دادا سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے ایک جماعت کو قرآن میں
جھگڑتے ہوئے سنا تو فرمایا: تم سے پہلے جو لوگ تھے وہ اسی قسم کے جھگڑوں کی وجہ سے تباہ و برباد
ہوئے ہیں، اللہ کی کتاب کے ایک حصہ کو دوسرے حصہ سے انہوں نے رد کیا، حالانکہ اللہ تعالیٰ کی
کتاب اس طرح نازل ہوئی کہ اس کا ایک حصہ، دوسرے حصہ کی تصدیق کرتا ہے تو اس کے ایک
حصہ کو اس کے دوسرے حصہ سے مت جھٹلاؤ۔
جس کو تم جانتے ہو وہ کہو اور جس بات کو نہیں جانتے ہو اس کو جاننے والے کے سپرد کر دو۔ (اس
کی روایت امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 85 (unverified) 88% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 237 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 237
Confidence and text similarity are not editorial verification.