Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2241

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2241Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2617
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد اور دادا کے واسطہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جلب اور جنب جائز نہیں ہے بلکہ زکات ان کے گھروں پر (ان ہی کی آبادی میں) وصول کی جائے جہاں وہ ہمیشہ رہتے ہیں (جلب یہ ہے کہ زکات وصول کرنے والا کسی دور دراز مقام پر جا کر ٹھہر جائے اور زکات دینے والے سے کہے کہ وہ اپنے اپنے جانور اس کے پاس لے آئے اور جنب یہ ہے کہ زکات دینے والا اپنے جانوروں کو لے کر کسی دور مقام کو چلا جائے اور زکات لینے والے سے کہے کہ وہ وہاں آ کر زکات وصول کرے یہ دونوں صورتیں ناجائز ہیں کہ پہلی صورت میں زکات دینے والے کو اور دوسری صورت میں زکات لینے والے کو تکلیف اور مشقت برداشت کرنی پڑتی ہے)۔ اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1591 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.