اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 260
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا وہ شخص کیا ہی اچھا ہے جو دین میں سمجھ رکھتا ہے، اگر اس کی طرف احتیاج ہو تو وہ دوسروں کو دینی
نفع پہنچائے، اگر اس سے بے پروائی برتی جائے تو وہ دوسروں سے اپنے کو بے نیاز رکھے۔ (اس کی
روایت رزین نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: حاصل حدیث یہ ہے کہ عالم کے لئے سزاوار یہ ہے کہ وہ اپنی ضرورتوں کو عوام پر پیش نہ کرے اور ان سے طمع بھی نہ رکھے اور اس کے لئے یہ بھی مناسب نہیں کہ عوام سے مطلقاً بے تعلق ہوجائے، اس کی صورت یہ ہے کہ اگر وہ بغرض استفادہ اس سے رجوع ہوں تو علم سے ان کو برابر فائدہ پہنچاتے رہے اور اگر عوام استفادہ نہ کریں تو وہ عبادت مولیٰ اور خدمت علم کے لئے مطالعہ کتب اور تصنیف و تالیف میں مشغول ہوجائے۔12