Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2357

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2357Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2762
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو شخص راہ خدا میں کسی مال کا جوڑا دے (مثلاً دو بکرے یا دو گھوڑے یا دو روپیہ) دے تو اس کو جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا اور جنت کے کئی دروازے ہیں پس جو شخص نمازی (یعنی زیادہ نوافل پڑھنے والا) ہوگا تو اس کو جنت کے ”بَابُ الصَّلٰوةِ“ (نماز کے دروازے) سے بلایا جائے گا اور جو کوئی شخص جہاد کرنے والا یعنی راہ خدا میں بہت لڑنے والا ہوگا تو اس کو ”بَابُ الْجِهَادِ“ (جہاد کے دروازے) سے بلایا جائے گا اور جو شخص بہت خیر خیرات کرنے والا ہوگا تو اس کو ”بَابُ الصَّدَقَةِ“ (صدقے کے دروازے) سے بلایا جائے گا اور جو شخص کثرت سے روزے رکھنے والا ہوگا اس کو ”بَابُ الرَّيَّانِ“ (پیاس بجھانے والا دروازہ) سے بلایا جائے گا یہ سن کر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ بظاہر تو اس کی ضرورت نہیں کہ سب دروازوں سے (بیک وقت) کسی کو بلایا جائے (جب کہ اس کو ایک دروازے سے بلایا جا چکا ہو اور وہ جنت میں داخل ہو چکا ہو لیکن) پھر بھی کیا کوئی ایسا شخص ہوگا جس کو جنت کے ان سارے دروازوں سے بلایا جائے گا حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے: ہاں (بعض ایسے لوگ ہوں گے جن کو ان کے کثرت صلوٰۃ، کثرت صوم، کثرت جہاد، کثرت خیرات کی وجہ سے ان کی تعظیم اور تکریم کے لئے ان کو جنت کے تمام دروازوں سے بلایا جائے گا) اور مجھے امید ہے کہ تم ان لوگوں میں سے ہوں گے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1897 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1027a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.