اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2793
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ تین شخص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے اور تین شخص ایسے
ہیں جن سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں۔ پس وہ تین آدمی جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں ان
میں سے ایک وہ ہے (جس نے اللہ کے نام پر مانگنے والے کو صدقہ دیا) جبکہ ایک سائل ایک جماعت
کے پاس آیا اور اللہ کے نام پر مانگا اور ان لوگوں سے قرابت کا واسطہ دے کر نہیں مانگا، ان لوگوں میں
سے کسی نے اس کو کچھ نہیں دیا۔ انہیں میں سے ایک شخص (چپکے سے اٹھ کر) باہر آیا اور اس مانگنے
والے کو اس طرح چھپا کر دیا کہ سوائے خدا اور اس شخص کے جس کو دیا گیا کسی کو معلوم نہ ہوسکا (یہی وہ
سائل کو دینے والا شخص ہے جس سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں۔ دوسرا وہ شخص ہے جو سب کو رات میں
سوتا چھوڑ کر خدا کی عبادت کرتا ہو، جبکہ لوگ رات میں سفر کر رہے ہوں، یہاں تک کہ جب نیند ان پر
غالب آگئی اور وہ سو گئے انھیں میں سے ایک شخص (سب کو سوتا چھوڑ کر) اٹھا (اللہ تعالیٰ فرماتے
ہیں) اور میرے سامنے گڑگڑانے لگا اور میرے کلام کی تلاوت میں مشغول ہو گیا۔ اور (تیسرا) وہ
شخص ہے جو کسی لشکر میں (شریک جہاد) تھا اور دشمن سے مقابلہ ہوا، اور اس کے ساتھیوں کے قدم
اکھڑ گئے اور وہ (دشمن کے مقابلہ میں) سینہ تانے ثابت قدم رہا۔ یہاں تک کہ اپنی جان دیدی، یا
اس کو فتح حاصل ہوئی (ایسا شخص بھی اللہ تعالیٰ کے پاس محبوب ہے) اور وہ تین شخص جن پر اللہ تعالیٰ
غضبناک ہوتے ہیں (وہ یہ ہیں: ایک) زناکار بوڑھا (دوسرے) تکبر کرنے والا فقیر اور
(تیسرے) وہ دولتمند جو ظلم کرتا ہو۔ اس کی روایت ترمذی اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2568 (unverified) 93% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 2568 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.