اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2797
سعد بن عُبَادَۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام سعد رضی اللہ عنہا میری ماں کا انتقال ہو گیا ہے (اور میں ان کی روح پر ایصال ثواب
کے لئے کچھ خیرات کرنا چاہتا ہوں ارشاد ہو کہ) کونسی خیرات افضل ہے (جس سے ان کو ثواب
پہونچے)؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ پانی (بہترین صدقہ ہے، اس لئے تم کنواں
کھدوا دو تا کہ سب کو اس سے فائدہ پہونچے) تو حضرت سعدؓ نے کنواں کھدوایا، اور کہا یہ کنواں ام سعد
(پر ایصال ثواب) کے لئے (وقف) ہے۔ اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1681 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1912 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 1912
Confidence and text similarity are not editorial verification.