اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2842
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جس نے عقیدت اور ایمان کے ساتھ (خلوص نیت سے) ثواب
حاصل کرنے کے لئے رمضان کے روزے رکھے اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے
اور جو عقیدت اور ایمان کے ساتھ (خلوص نیت سے) رمضان میں عبادت کرے (یعنی تراویح،
تلاوت قرآن اور ذکر میں مشغول رہے) تو اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور
جس نے عقیدت اور ایمان کے ساتھ (خلوص نیت سے) شب قدر میں عبادت کی تو اس کے بھی تمام
پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔