Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2449a

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں جن سے روزہ کو بچانا ضروری ہے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں جن سے روزہ کو بچانا ضروری ہے

Zujajat al-Masabih 2449aVolume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2870
ابو عطیہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اور مسروق (دونوں) ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، مسروق نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے دو صحابی ہیں جو نیکی اور بھلائی کے کاموں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ان میں سے ایک مغرب کی نماز پڑھنے اور افطار کرنے میں جلدی کرتے ہیں اور دوسرے وہ صحابی ہیں جو مغرب کی نماز کی نماز پڑھنے اور افطاری کرنے میں تاخیر کرتے ہیں (یہ سن کر) ام المؤمنین نے دریافت کیا کہ مغرب کی نماز پڑھنے اور افطار جلدی کرنے والے صحابی کون ہیں؟ مسروق نے جواب دیا کہ وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں تو ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ہاں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی مغرب کی نماز پڑھنے اور افطار کرنے میں جلدی فرمایا کرتے تھے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1099a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.