اردو
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں جو روزہ دار کے روزہ کو نہیں توڑتی ہیں: (ایک
یہ کہ روزہ کی حالت میں) پچھنا لگوایا جائے اور (دوسرے) قے (جو خود بخود ہو جائے) اور
(تیسرے) احتلام۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
اور ابو داود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے اس کی
روایت کی ہے۔
اور امام بزار رحمہ اللہ علیہ نے اسے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے
روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 719 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2376 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
امام ابو حاتم رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا: ابو داود کی روایت کردہ حدیث صواب و صحت سے زیادہ مشابہ ہے۔ امام ابو زرعہ رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ صحیح ترین روایت ہے۔
Note 2
شیخ ابن ہمام رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ روایت، سند کے اعتبار سے نہایت عمدہ اور صحیح ترین ہے۔