اردو
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی کی جانب
سے نہ تو روزہ رکھے اور نہ کسی کی جانب سے نماز پڑھے بلکہ ہر دن یعنی ہر روزہ کے بدلہ (فدیہ میں)
ایک ایک مد گیہوں (یعنی نصف صاع یعنی دو کیلو ایک مسکین کو) دیدے (اسی طرح نماز کا بھی حکم
ہے کہ میت کی جانب سے ہر نماز کے بدلے میں ایک مسکین کو نصف صاع گیہوں 2 کیلو دے یا دو
وقت کا کھانا کھلائے) اس حدیث کی روایت نسائی نے اپنی سنن میں کی ہے۔
اور ابوبکر رازی نے مختصر طحاوی کی شرح میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے
روایت کی ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر
کوئی شخص مر جائے اور اس سے رمضان کے روزے فوت ہو گئے ہوں تو ایسے شخص کی جانب سے ہر
روزہ یعنی ہر روزہ کے بدلہ نصف صاع (2 کلو گیہوں) ایک مسکین کو دیا جائے۔
Commentary and footnotes (4)
Note 2
(2) The statement: “No one should pray…” This hadith indicates that providing food is required for missed fasts, just as it is for missed prayers.
Note 3
(3) The statement: “A mudd of wheat.” This is mentioned in Al-Jawhar al-Naqi.
Note 2
(۲) قوله : لا يصلي أحد إلخ في هذا الحديث دليل على أن الإطعام، كما في أيام الصيام الفائتة كذا في صلاة كل يوم.
Note 3
(۳) قوله: مد من حنطة هكذا في الجوهر النقي».