اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2952
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم عاشورا کے سوا کسی اور دن کو افضل جانتے ہوئے اس میں روزہ
رکھا ہو، اور اس مہینہ یعنی رمضان کے علاوہ (کسی اور مہینہ کو افضل جانتے ہوئے) اس میں روزے
رکھے ہوں۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2006 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1132b (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement: “The day of Ashura.” Shaykh Ibn Al-Humam said: “Fasting on the day of Ashura is recommended, as long as it is not mistaken for an obligation.” This is mentioned in Al-Mirqat. There is a difference of opinion regarding its ruling in early Islam. Abu Hanifah said: “It was obligatory, but when the fasting of Ramadan was prescribed, it became recommended.” This is mentioned in ‘Umdat al-Qari.
Note 1
(۱) قوله: يوم عاشوراء وقال الشيخ ابن الهمام: يستحب صوم يوم عاشوراء ما لم يظن إلحاقه بالواجب. كذا في «المرقاة». واختلفوا في حكمه أول الإسلام، فقال أبو حنيفة: كان واجبا فلما نزل صوم رمضان صار مستحبا. قاله في عمدة القاري».
Note 1
ف: شیخ ابن الہمام نے فرمایا ہے کہ عاشوراء کا روزہ رکھنا مستحب ہے مگر شرط یہ ہے کہ اس کو واجب نہ قرار دیا جائے اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ ابتداء اسلام میں جبکہ رمضان کے روزے فرض نہیں ہوئے تھے یوم عاشوراء کا روزہ فرض تھا لیکن جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو عاشوراء کا روزہ مستحب ہوگیا۔ مرقات اور عمدۃ القاری۔12