اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2954
جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ہم کو یوم عاشوراء کا روزہ رکھنے کا حکم دیتے اور اس کی ترغیب دلاتے اور (عاشوراء کا دن
قریب آ جانے پر) ہماری خبر گیری فرماتے (کہ ہم اس کی پابندی کرتے ہیں یا نہیں) پھر جب
رمضان کے روزے فرض ہوئے تو آپ نے نہ تو ہم کو (عاشوراء کا روزہ رکھنے کا) حکم دیا اور نہ اس
سے منع فرمایا اور نہ اس کے بارے میں ہماری خبر گیری فرمائی۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1128 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.