Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2567

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2567Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3040
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ صُفّہ پر (جو مسجد نبوی میں ایک سایہ دار چبوترہ ہے) بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ارشاد فرمائے کہ تم میں سے کون اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ ہر روز بُطحان یا عقیق کے بازاروں میں جائے (بُطحان اور عقیق دو مقام ہیں جو مدینہ منورہ سے دو یا تین میل کے فاصلے پر ہیں جہاں اونٹوں کی خرید و فروخت ہوا کرتی تھی) اور وہاں سے بغیر گناہ اور قطع رحمی کے دو بڑے کوہان والی اونٹنیاں لائے؟ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ ہم سب اس کو پسند کرتے ہیں۔ یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: جب ایسا ہے تو کیا وجہ ہے کہ پھر تم میں سے کوئی مسجد جا کر قرآن کی دو آیتیں نہیں سکھاتا اور خود نہیں پڑھتا جو اس کے لئے (دو بڑی) اونٹنیوں سے بہتر ہے اور اسی طرح تین آیتیں تین اونٹنیوں سے اور چار آیتیں چار اونٹنیوں کے ملنے سے بہتر ہیں (بہرحال قرآن کی جتنی زیادہ آیتیں سکھائے گا) وہ اونٹنیوں کی (اتنی ہی زیادہ) تعداد سے (ثواب و اجر میں) بہتر ہیں اس لئے کہ قرآن پڑھنے اور پڑھانے کا ثواب دنیا کے تمام نفیس مال سے بہتر ہے کیونکہ آخرت کا ثواب باقی رہنے والا ہے اور دنیا کا اسباب فنا ہونے والا ہے)۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 803 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.