Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2583

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2583Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3056
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ قرآن کا نماز میں پڑھنا غیر نماز میں قرآن پڑھنے یعنی سادہ تلاوت کرنے سے افضل ہے یعنی زیادہ ثواب رکھتا ہے اور غیر نماز میں قرآن پڑھنا تسبیح (سبحان اللہ کہنا) اور تکبیر (اللہ اکبر کہنا) سے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنا صدقہ سے بہتر ہے اس لئے کہ عبادت متعدی جس کا فائدہ غیر کو پہنچے اس عبادت سے افضل ہے جس کا فائدہ صرف کرنے والے کو پہنچے)۔ اور خیرات کرنا نفل روزہ رکھنے سے بہتر ہے۔ اور روزہ دوزخ کی آگ کے لئے سپر ڈھال ہے۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu’ab al-Iman]