Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2603

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2603Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3078Noor 3079
عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سونے سے پہلے مسبّحات پڑھا کرتے تھے اور یہ فرمایا کرتے کہ ان سورتوں میں ایک ایسی آیت ہے جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔ اور دارمی نے اس کی روایت خالد بن معدان سے مرسلاً کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2921 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5057 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ مسبحات ان سورتوں کو کہتے ہیں کہ جن کے اوائل میں سبحان یا يُسَبِّحُ یا سَبَّحَ یا سَبِّحْ کے کلمات آئے ہوں اور یہ سات سورتیں ہیں (1) سبحان الذي یعنی سورۂ بنی اسرائیل (2) سورۂ حدید (3) سورۂ حشر (4) سورۂ صف (5) سورۂ جمعہ (6) سورۂ تغابن (7) سورۂ اعلیٰ یعنی ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَىٰ“ جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔ اہ اس حدیث شریف میں جو ارشاد ہے کہ مسبحات میں ایک ایسی آیت ہے جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے اس بارے میں مرقات میں لکھا ہے کہ یہ آیت (سورۂ حشر، آیت نمبر:21) ”لَوْ أَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْآنَ“ الی آخرہا ہے اور ابن کثیر نے کہا ہے کہ یہ آیت (سورۂ حدید، آیت نمبر:3) ”هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ، وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ“۔“۔ اہ