اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3093
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہر چیز کی ایک
بلندی ہوتی ہے اور قرآن کی بلندی سورۂ بقرہ ہے۔ اور ہر چیز کا ایک خلاصہ ہوتا ہے اور قرآن کا
خلاصہ مفصل سورتیں ہیں۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2144 (unverified) 40% confidence
Mishkat (candidate) 2144
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں سورہ بقرہ کو سنام القرآن (قرآن کی بلندی) اس لئے قرار دیا گیا ہے کہ یہ طویل سورت ہے اور اس میں بہت سارے احکام مذکور ہیں اور اس میں جہاد کا جو حکم موجود ہے اس کی وجہ سے اسلام کو بلندی حاصل ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں مفصلات کو لُباب القرآن اس لئے کہا گیا کہ ان سورتوں میں ان چیزوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ جو قرآن کے دوسرے حصہ میں اجمال کے ساتھ مذکور ہیں۔ اور سورۂ حجرات (پ،26) سے لے کر آخر قرآن تک کی تمام سورتوں کو مفصل کہتے ہیں۔ یہ پورا مضمون مرقات سے ماخوذ ہے۔