اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3096
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ صبح کے وقت تین دفعہ ”أَعُوذُ بِاللّٰهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ
الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ“ پڑھ کر سورہ حشر کی آخری تین آیتیں (جو ”هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ“
سے شروع ہو کر ”وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ“ پر ختم ہوتی ہیں جو آیات نمبر:24-22 ہیں)۔ جو شخص
پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ (ان کی برکت سے) ستّر ہزار فرشتوں کو مقرر فرما دیتے ہیں جو شام تک اس کے
لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ اور اگر وہ اس روز فوت ہو جائے تو وہ شہید مرتا ہے اور جو شخص
ان آیتوں کو اسی طرح شام کے وقت پڑھ لے تو ایسے شخص کو بھی یہی مرتبہ ملے گا۔ اس کی روایت ترمذی
اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2922 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2157 (unverified) 93% confidence
Mishkat (candidate) 2157
Confidence and text similarity are not editorial verification.