اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3112
سعید بن المسیب رضی اللہ عنہما مرسلاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت
فرماتے ہیں کہ جو شخص دس مرتبہ سورۃ ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ“ “ پڑھے تو اس کے لئے جنت میں محل
بنا دیا جاتا ہے اور جو بیس مرتبہ اس سورہ کی تلاوت کرتے تو اس کے لئے دو محل جنت میں بنا دئے
جاتے ہیں اور جو تیس مرتبہ اس سورت کو پڑھے تو اس کے لئے تین محل جنت میں بنا دئے جاتے ہیں
یہ سن کر حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خدا کی قسم یا رسول اللہ تو ایسی صورت میں بہت
سے محل بنا لیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ وسیع رحمت
والے ہیں۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2160 (unverified) 55% confidence
Mishkat (candidate) 2160
Confidence and text similarity are not editorial verification.