اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3130
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ شخص ہمارے طریقہ پر نہیں جو خوش الحانی کے ساتھ قرآن کی تلاوت
نہ کرتا ہو۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 7527 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: درمختار میں لکھا ہے کہ قرآن کی تلاوت خوش الحانی کے ساتھ مستحب اور مستحسن ہے بشرطیکہ تلاوت قواعد تجوید کے مغائر نہ ہو اور اس میں راگ راگنی نہ ہو اور امام طحاوی نے حضرت امام اعظم اور آپ کے تلامذہ سے روایت کی ہے کہ یہ حضرات خوش الحانی کے ساتھ قرآن کی تلاوت کو سنا کرتے تھے اس لئے کہ اس سے دل میں خشیت اور رقت طاری ہوتی ہے۔ اور ذوق وشوق بڑھتا ہے۔12