Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 267

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 267Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 295
قبیلہ بنی سلیم کے ایک شخص سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ یا اپنے دست مبارک (کی پانچوں انگلیوں پر ذیل کی ان پانچ باتوں کو) شمار فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ (1) سبحان اللہ کہنے کا ثواب نصف میزان کو اور (2) الحمد للہ پڑھنے کا ثواب پورے میزان کو بھر دیتا ہے اور (3) اللہ اکبر کہنے کا ثواب آسمان اور زمین کی درمیانی وسعت کو بھر دیتا ہے۔ (4) روزہ رکھنا نصف صبر ہے (پورا صبر یہ ہے کہ نفس کو طاعتوں پر لگانے اور گناہوں سے بچانے پر روک رکھے چونکہ روزہ نفس کو طاعتوں پر لگائے رکھتا ہے اس لئے یہ آدھا صبر ہے اور (5) طہارت اور وضوء نصف ایمان ہے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3519 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.