اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3160
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
روایت کرتے ہیں کہ حضور نے ارشاد فرمایا کہ قرآن کی ایک سورت نے جس کی 30 آیتیں ہیں اس
سورت نے ایک آدمی کی (جو اس کی پابندی کے ساتھ تلاوت کرتا تھا سفارش کی یہاں تک کہ اس
کے گناہ بخش دئے گئے۔ اور یہ سورت ”تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ“ ہے۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن ہے۔ اور امام احمد نے بھی اس کی
روایت اپنی مسند میں کی ہے۔
اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور حاکم نے اپنی مستدرک میں روایت کی ہے اور حاکم نے اس
کو صحیح قرار دیا ہے اور طبرانی نے اس کی روایت کبیر میں صحیح سند کے ساتھ کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2891 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2153 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 2153
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 2
(2) The statement: "It is Blessed is He..."—The evidence from this is that this surah consists of thirty verses excluding the Basmalah, without dispute among those who count the verses. Additionally, its opening with Blessed is He... proves the Basmalah is not part of it (Al-Binayah)
Note 2
(۲) قوله : وهي تبارك إلخ : وجه الاستدلال به أن هذه السورة ثلاثون آية بدون البسملة بلاخلاف بين العادين، وأيضا فافتتاحه بقوله: تبارك الذي بيده الملك دليل على أن البسملة ليست منها. قاله في «البناية».
Note 1
ف: واضح ہو کہ بنایہ میں لکھا ہے کہ اس سورت ”تَبٰرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ“ میں تیس آیتیں ہیں جس میں ”بسم الله الرحمن الرحيم“ کا شمار نہیں ہے اور یہ سب کے پاس مسلم ہے کہ بسم الله الرحمن الرحيم کو شامل کئے بغیر اس سورت کی تیس آیتیں ہیں۔ اس سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ ”بسم الله الرحمن الرحيم“ کسی سورت کا جزو نہیں ہے۔12